ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : ریلوے لائن کراس کرتے وقت ٹرین کی ٹکر سے خاتون فوت

کاسرگوڈ : ریلوے لائن کراس کرتے وقت ٹرین کی ٹکر سے خاتون فوت

Thu, 02 Mar 2023 23:31:39    S.O. News Service

مینگلور 2 / مارچ (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی علاقہ کاسرگوڈ  ضلع کے منجیشور اوپلا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک جوان خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی جس کی شناخت منجویشور  تعلقہ اسپتال  کی  لیباریٹری  میں ٹیکنی شین کے طور پر کام کرنے والی ایشوریا (27) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وہ اسپتال کے کام سے فارغ ہونے کے بعد نیلیشور میں واقع اپنے گھر جانے کے لئے نکلی تھی، جس کے لئے  معمول کے مطابق ریلوے پٹری کراس کررہی تھی کہ اچانک ٹرین  آگئی اور وہ اس کی زد میں آگئی۔

منجیشور پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال میں منتقل کیا ۔


Share: